جنوبی کوریا , امریکی میزائل شکن نظام کی تنصیب پرتنازعہ ,چینی سیاحوں میں کمی

جنوبی کوریا , امریکی میزائل شکن نظام کی تنصیب پرتنازعہ ,چینی سیاحوں میں کمی

سئیول : امریکہ کے میزائل شکن دفاعی نظام (تھاڈ ) کی جنوبی کوریا میں تنصیب جس کی وجہ سے جاری تنازعے کے پیش نظر امسال جنوبی کوریا آنیوالے چینی سیاحوں کی تعداد میں کمی آ گئی ہے ۔ جنوبی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی یان ہاپ نے وزارت انصاف کے امیگریشن ڈیٹا کے حوالے سے بتایا۔

جنوری سے اگست تک جنوبی کوریا آنیوالے چینی سیاحوں کی تعداد 3022590تھی جو کہ گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت سے قریباً نصف ہے، زیر تبصرہ مدت کے دوران جاپان ، امریکہ ، تھائی لینڈ اور روس کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔