امریکا کے دباؤ سے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کریں گے، سید حسن نصراللہ

امریکا کے دباؤ سے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کریں گے، سید حسن نصراللہ

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے دباؤ سے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کریں گے اور خطے اور لبنان کے عوام کے مفادات کی جنگ جاری رکھیں گے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے بکا علاقے کے شمال میں واقع العین شہر میں شہیدوں کی یاد میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ امریکہ کے اختلافات کی اصل وجہ ایران کی جوہری سرگرمیاں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکادہشت گرد تنظیم داعش کو ختم نہیں کرنا چاہتا بلکہ اپنے مقاصد کے لئے وہ شام میں فوجی اڈوں کے ذریعہ داعش کو تعاون فراہم کررہا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے خطے میں امریکی منصوبوں کو ناکام کیا ہے جس کی وجہ سے وہ ایران سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے لیکن یقیناً وہ ناکامی سے دوچار ہو گی۔

مصنف کے بارے میں