سعودی شہری کو بلیک میل کرنے پر 3 افراد گرفتار

سعودی شہری کو بلیک میل کرنے پر 3 افراد گرفتار

ریاض: دبئی پولیس نے ایک ہوٹل میں سعودی شہری کی نازیبا تصاویر لینے والے نائیجریا کے 3شہریوں کو گرفتارکرلیا۔

سعودی خبر رساں ادارے نے اماراتی جریدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک سعودی شہری کو ہوٹل بلایا، جہاں اسے زدوکوب کیا گیا اور اس کی نازیبا تصاویربنائی گئیں۔ملزمان نے سعودی شہری کو بلیک میل کر کے اس سے ایک ہزار درہم لئے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جہاں 30اکتوبر کو فیصلہ سنایا جائیگا۔

مصنف کے بارے میں