پنجاب ،پنجاب فوڈ اتھاٹی کاگٹکا، ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب ،پنجاب فوڈ اتھاٹی کاگٹکا، ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور : وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا ء خورونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لاہور اور قصور میں کاروائیاں کرتے ہوئے گٹکا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قصور کا سب سے بڑا گٹکا سپلائر پکڑا لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاروائی کے دوران موقع سے 28ہزار پیکٹ گٹکا برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔ مزید کاروائیوں میں قصور کے مضافاتی گاؤں کھڈیاں خاص میں جعلی کیچپ کی 2 فیکٹریاں پکڑی گئی۔ 6ہزار کلو ناقص کیچپ، ساڑھے چار ہزار مائیو نیز برآمد کر کے تلف کر دیے گئے ۔

ملزمان موقع سے فرار، فیکٹریوں کا تمام سامان اکھاڑ کر قبضے میں لے لیا گیا۔ سٹارچ، کیمیکل اور فلیور کی مدد سے جعلی کیچپ تیار کر کے معروف برانڈز کے نام سے پیک کیا جاتا تھا۔ لاہور میں گرومانگٹ روڈ پرلاہوری سویٹس اینڈ بیکرز، رانا بابو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اور چکن پزا کو مجمو عی طور پر 27,000 جرمانہ عائدمزید برآں 100سے زائد گٹکا پیکٹس ، 200گرام نان فوڈ کلرموقع پر تلف کر دیا گیا۔

لاہور ،قصور،اور شیخو پورہ میں معائنہ کے دوران حاجی محمد اشرف آٹا چکی، حاجی ہدایت اللہ آٹا چکی، عامر مٹن اینڈ بیف شاپ، حافظ کریانہ سٹور، السویٹس، الطاف جنرل سٹور، ابن حسن کریانہ سٹور، جاوا سویٹس، الحبیب سویٹس اینڈ بیکرزاور متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کو ذہن نشین رکھتے ہوئے عوام کو معیاری خوراک مہیا کرنے کی ہدایات دی گیں اور دیگر متعدد کو ناقص انتظامات کی بنا پر وارننگ نوٹس جاری کئے ۔

مصنف کے بارے میں