لاہور :قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔


نئی ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک پریکٹس کے لیے اپنا سامان اٹھائے نکل رہے ہوتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان کی ویڈیو بناتے ہوئے مسلسل ہنسنے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ انداز میں کمنٹ بھی پاس کرتی ہیں کہ تمہیں بگ باس شو کے گھر سے نکال دیا گیا ہے ؟


شعیب ملک اس کا کوئی جوا ب دیئے بغیر خاموشی سے چلے جاتے ہیں ۔