یورپی یونین نے میانمار کے آرمی چیف کو دی ہوئی دعوت معطل کردی

یورپی یونین نے میانمار کے آرمی چیف کو دی ہوئی دعوت معطل کردی

لندن:یورپی یونین نے میانمار کی مسلح افواج کے کمانڈر ا نچیف کو دی گئی دورے کی دعوت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روہنگیا میں جاری مسلمانو ں کے خلاف مظالم پر میانمار حکام کی خاموشی ا ن کی رضا مندی ظاہرکرتی ہے جس پر پوری دنیاسے مذمت کی گئی لیکن اب یورپی یونین کی طرف سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے ۔ یورپی یونین نے میانمار کی مسلح افواج کے کمانڈر ا نچیف کو دی گئی دعوت واپس لے لی ہے۔ یورپی فیصلے کے مسودے کی دستاویز کے مطابق میانمار کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں یورپی یونین کی طرف سے مزید اقدامات بھی کئے جا سکتے ہیں۔میانمار پر پابندیوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔