جرمن چانسلر جرمنی میں تارکین وطن کی تعدا د کم کرنے پر راضی

جرمن چانسلر جرمنی میں تارکین وطن کی تعدا د کم کرنے پر راضی

برلن :جرمن چانسلر انجیلا ماریکل حکومتی اتحادی پارٹیوں کی تنقید اورحکومتی اتحادی جماعت سی ڈی یو اور سی ایس یو کیساتھ طویل مذاکرات کے بعد جرمنی میں تارکین وطن اورسیاسی پناہ لینے والوں کی تعدادمحدودکرکے سالانہ 2لاکھ کرنے پرراضی ہوگئیں۔
جرمن چانسلر سے اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرمنی انسانی ہمدردی کے تحت تارکین وطن اورپناہ گزینوں کو پناہ دیگا لیکن یہ تعداد2لاکھ سالانہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔اس سے قبل 2015میں جرمن چانسلر نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو جرمنی ا?نے کی اجازت دی تھی تو دنیا بھر سے 10 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں نے جرمنی کا رخ کرلیا تھا جس کے باعث سماجی فلاحی بہبودکے نظام پر اثرپڑا ۔جرمن سوسائٹی میں تارکین وطن کے خلاف جذبات میں بھی اضافہ ہوا۔