کچنار کے زبردست فوائد

 کچنار کے زبردست فوائد

لاہور :کچنار ایسی سبزی ہے جو اپنے ادویاتی استعمال میں بھی کافی مشہور ہے ۔یہ بہت سی خطرناک بیماریوں سے بھی دلاتی ہے۔
کچنار کو بواسیر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے ۔اس میں بیکٹیریل انفیکشن،انفلیمنٹری مسائل،قوت مدافعت کی کمی،جگر، ذیابیطس،السر،ٹیومر اورمعدہ کے دیگر جسمانی عوارض سے بچانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
کچنار انسانی جسم میںخالص اور تازہ خون بھی پیدا کرتا ہے۔کچنار کھانے سے خون سے فاسد مادے خارج ہوجاتے اور معدہ کے نظام کی اصلاح ہوتی ہے۔اس غرض کے لئے کچنار میں ادرک ڈال لی جائے تو اسکے اجزائے موثرہ کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔
جدید تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ آنتوں کے اندرونی زخموں کو مندمل کرنے میں کچنار موثر غذا ہے اور اندمالی کا کام کرتا ہے۔ اسیطرح جن لوگوں کو کھانسی کا مسئلہ ہو وہ کچناربطور سبزی استعمال کیا کریں۔جبکہ کچنار کی پھلیوں کااچار بنا کر کھایا جائے تو یہ آنتوں کے امراض کے لئے بہت اچھاثابت ہوتا ہے۔