شمالی کوریا نے امریکا کے جنگی منصوبے چرا لیے

شمالی کوریا نے امریکا کے جنگی منصوبے چرا لیے

پیونگ یونگ، واشنگٹن: شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکا اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی ہے, ہیک کی گئی دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے.

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے جنوبی کوریا اور امریکا کی وزارت دفاع کی اہم دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

جنوبی کورین حکام نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات بھی چرائی گئی ہیں، ہیکرز کی جانب سے چوری کی جانے والی معلومات میں امریکا اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی حساس دستاویزات سمیت مشترکہ جنگی منصوبوں کے علاوہ اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بے بنیا د ہیں ان کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں.

مصنف کے بارے میں