شارجہ جانے والی نجی ائیر لائن کے مسافر سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

شارجہ جانے والی نجی ائیر لائن کے مسافر سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

سیالکوٹ: اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے شارجہ جانے والی نجی ائیر لائن کے مسافر سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔


بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کا رہائشی سلیمان خان کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی ہیروئن لے کر نجی ائیرلائن کی پرواز سے شارجہ جانے کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آیا تھا جہاں اسے چیکنگ اور بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے روک لیا  اور اس کے سامان سے اعلی کوالٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمدکرکے قبضہ میں لے کر اسے گرفتار کرلیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مسافر سلیمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورتفتیش جاری ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source