سجل علی نے گلوکاری شروع کر دی

سجل علی نے گلوکاری شروع کر دی

ممبئی : معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کے فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی نے ڈرامہ "او رنگریزہ " کے لئے اپنی آواز میں ٹائٹل ٹریک گایا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔سجل کے گائے گئے ٹائٹل ٹریک کی موسیقی نامور گلوکار ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔ اداکارہ سجل کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں گلِ رانا، چپ رہو، خدا دیکھ رہا ہے اور یقین کا سفر جیسے ڈرامے شامل ہیں۔