وفاکی تلاش میں خاتون نے کتے سے شادی کر لی

وفاکی تلاش میں خاتون نے کتے سے شادی کر لی

یارک شائر: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خوابوں کا شہزادہ نہ ملنے پر کتے سے شادی کرلی۔
43 سالہ مورگن کالاگھن کا کہنا ہے کہ اتنا وفادار تو کوئی آدمی بھی نہیں ہوتا جتنا میرا کتا(کنگ) ہےخاتون نے 20 نومبر کو کے ساتھ اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منانے جارہی ہیں اور کتے کو کنگ(بادشاہ) کے نام سے بلاتی ہیں۔
مورگن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کتے سے شادی کا فیصلہ 2009 میں اس وقت کیا جب ان کے پاس نہ ہی نوکری تھی اور ان کا گھر بھی سیلاب کی نذر ہوگیا تھا تاہم کنگ ان کے ساتھ مشکل حالات میں ہمیشہ رہا۔ خاتون کو کتے سے شادی کرنے پر سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا تاہم سرٹیفیکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔