لندن:برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاہونے ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے مل کر کوشیں کرنے پر اتفاق کیا ہے
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی ترجمان نے سوموار کو ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم تھریسا مے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نماو¿ں کےدرمیان ہونے والی گفتگو میں ایران کی طرف سے خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ کو درپیش خطرات پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی اور اسرائیلی وزرا نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عالمی برادری کو ایران کی طرف سے بڑھتے خطرات کا اداراک کرنا چاہیے کیونکہ ایران خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے۔ دونوں رہ نما نے ایران کے بڑھتے خطرات اور اس کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔