سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا

ریاض :سعودی عرب نے تیل کی بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود پیداوار میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔


اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت توانائی نے تیل کی بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود تیل کی پیداوار میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے نومبر میں یومیہ 5 لاکھ 60 ہزار بیرل تیل یومیہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت توانائی کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں یومیہ 7.711 ملین بیرل تیل یومیہ سمندر کے راستے بھجوانے کی درخواستیں مل رہی ہیں تاہم سعودیہ عرب پیداواری کوٹے میں کمی کی پابندی کے سلسلے میں پرعزم ہے۔