ہم نے چوری نہیں کی لیکن ہمیں چوری پر نکالا گیا:خواجہ سعد رفیق

ہم نے چوری نہیں کی لیکن ہمیں چوری پر نکالا گیا:خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد:خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کیسے مان لیں کہ درست فیصلہ تھا،ہم نے چوری نہیں کی لیکن ہمیں چوری پر نکالا گیا،ہم نے بغاوت نہیں کی ہم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ دو منٹ میں مان کر اس پر عمل کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سینٹ میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کے میدان میں غلطیاں کس نے نہیں کیں؟تجربہ کارسیاسی جماعتوں کوایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہیے،بہت مجبوریاں ہوتی ہیں جب سیاسی رہ نما باہر ہوتے ہیں،سیاسی جماعتوں کے لیڈرزجب جلاوطن ہوں تو انھیں این آر او کرنا پڑتا ہے۔
انکا کا کہنا تھا کہ ہم نے اداروں پر سازش کا الزام نہیں لگایا،ہم متنازع جے آئی ٹی میں گئے جو واٹس ایپ کال پر بنی،ہمیں عسکری نمائندوں کے جے آئی ٹی میں شامل ہونے پراعتراض تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا،سپریم کورٹ پر سجاد علی شاہ نے حملہ کر کے سپریم کورٹ کے وقار کو نقصان پہنچایا،ہم نے سپریم کورٹ پر کوئی حملہ نہیں کیا۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اداروں میں ہم نے کبھی نہیں کہا کہ اداروں نے سازش کی ،اداروں میں کچھ لو گ ہوتے ہیں۔