سنگا پور، اب کوئی بھی اسکول جانے والا بچہ پوزیشن نہیں لے سکے گا

سنگا پور، اب کوئی بھی اسکول جانے والا بچہ پوزیشن نہیں لے سکے گا
کیپشن: کلاسز میں نتائج کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ دیکھا جائے کا بچے نے کتنا سیکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سنگاپور: سنگا پور میں اب کوئی بھی اسکول جانے والا بچہ پوزیشن نہیں لے سکے گا کیونکہ وہاں کی حکومت نےاسکولوں میں تعلیمی قابلیت جانچنے کا برسوں پرانا اول، دوم اور سوئم آنے کا نظام ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سنگاپور کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سیکھنے کے عمل کا کوئی مقابلہ نہیں۔ اسکول پرنسپلز سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے پرائمری اور سیکنڈری کلاسزمیں نتائج کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ دیکھا جائے کا بچے نے کتنا سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت نا صرف جماعت میں اول اور دوئم آنے والوں کا تذکرہ نہیں ہو گا بلکہ فیل ہونے والے نمبرز کو بھی ہائی لائٹ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کے مطابق نئی کوشش سے طالب علم ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے بجائے اپنی قابلیت میں اضافے کی کوشش کریں گے۔