منی لانڈرنگ کیس، اومنی گروپ کے دفتر پر چھاپہ، کمپنی کا ریکارڈ سیل

منی لانڈرنگ کیس، اومنی گروپ کے دفتر پر چھاپہ، کمپنی کا ریکارڈ سیل
کیپشن: چھاپے کے دوران 4 گھنٹے سے زائد وقت سے دفتر کی تلاشی لی گئی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: منی لانڈرنگ کيس ميں گرفتار انور مجید کی اومنی گروپ کے کراچي ميں واقع دفتر پر ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اہم دستاویزات سمیت ريکارڈ تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاکي سٹيڈيم کے قريب اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر تفتيشی ٹيم کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران 4 گھنٹے سے زائد وقت سے دفتر کی تلاشی لی گئی۔

چھاپہ مار ٹيم نے دفتر کا ريکارڈ تحویل میں لے لیا جبکہ بعض دستاویزات، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور سی سی ٹی وی قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات ہيں۔ ذرائع کے مطابق يہ دفتر اومنی گروپ کے بھی زیر استعمال ہے۔ چھاپے کے دوران اطراف کے علاقوں ميں رينجرز بھی تعينات رہی۔