ایل ڈی اے کی ٹیم پرحملہ کیس ،عدالت کا منشابم اور چاروں بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

ایل ڈی اے کی ٹیم پرحملہ کیس ،عدالت کا منشابم اور چاروں بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے ایل ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کیس میں منشا بم اور اس کے چاروں بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ایل ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے منشابم اورچاروں بیٹوں کے شناختی کارڈبلاک کرنے کاحکم دے دیا،عدالت نے ایس ایچ اوتھانہ جوہرٹاؤن کورپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور منشابم اوربیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔