پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظرآ رہی ہے، خورشید شاہ

پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظرآ رہی ہے، خورشید شاہ
کیپشن: پیپلزپارٹی اداروں کو چلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے، خورشید شاہ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری درست اقدام نہیں، وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے، بھینسیں اور گاڑیاں نیلام کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس 70 فیصد مشرف کی ٹیم ہے اور ایم کیو ایم حکومت سے نکل جائے تو خدا حافظ ہو جائی گی۔ کل ملک کیلئے خطرہ قرار دینے والی جماعت کو وزارت دے دی گئی۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اداروں کو چلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔ سٹاک مارکیٹ گرتی جا رہی ہے اور 2 ماہ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ لوگ کنگلے ہو گئے، معیشت پر خطرناک حد تک دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خود کشی کر لوں تاہم عمران خان نے غیر سنجیدہ بیانات دیئے۔ ان کے بیانات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، ڈکٹیٹر کے آئین نے پاکستان کو 2 حصوں میں تقسیم کیا جبکہ پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔