ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ،انہوں نے اپنے پی سی بی کو اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آگاہ کر دیا ۔

عبدالرحمان نے پاکستان کی جانب سے 22 ٹیسٹ میچز، 31 ون ڈے انٹرنیشل اور 8 ٹی 20 میچز کھیلے ۔لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمان 179 فرسٹ کلاس میچوں میں 640  آؤٹ کیے،عبدالرحمان نے ٹیسٹ میں 99 وکٹیں حاصل کیں ریٹائرمنٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہش تھی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں پوری کرتا۔

انہوں نے کہا کہ آگے قومی ٹیسٹ ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔انہوں نے کیریئر میں مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی سپورٹ پر دونوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کیساتھ مل کر انگلینڈ کو وائٹ واش کرنا کیرئیر کے بہترین لمحات میں سے ایک تھا ۔

خیال رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو متحدہ عرب امارات میں مصباح الحق کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا اس سیریز میں عبدالرحمان اور سعید اجمل نے مل کر 43 وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں عبدالرحمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔