پی سی بی نے پاک بھارت سیریز تنازع سے متعلق تحریری جواب آئی سی سی میں جمع کرادیا

پی سی بی نے پاک بھارت سیریز تنازع سے متعلق تحریری جواب آئی سی سی میں جمع کرادیا
کیپشن: فوٹو اے پی پی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز تنازع سے متعلق تحریری جواب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جمع کرادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کا تحریری جواب 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جو آئی سی سی ڈسپیوٹ پینل کو لکھا گیا ہے۔جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ بھارتی بورڈ کے معاہدے کی خلاف ورزی سے مالی نقصان ہوا اور معاہدے میں حکومتی اجازت سے متعلق کوئی شرط نہیں تھی۔

 واضح رہے کہ آئی سی سی ڈسپیوٹ پینل میں پاک بھارت سیریز کیس کی زبانی بحث 3 اکتوبر کو ختم ہوئی تھی اور آئی سی سی نے زبانی بحث مکمل ہونے پر فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کو کہا تھا۔