وزیراعظم عمران خان کب چین کے دورے پر جارہے ہیں ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم عمران خان کب چین کے دورے پر جارہے ہیں ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فوٹو اے پی پی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دیدی گئی،وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورے میں سی پیک اوردیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات زیرغورآئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو چین کے دورے پر جائیں گے،وزیراعظم دورے میں چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سی پیک اوردیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات زیرغورآئیں گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید اور خسرو بختیاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔