شہباز شریف کی گرفتاری، لیگی اراکین اسمبلی کا پنجاب اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا

شہباز شریف کی گرفتاری، لیگی اراکین اسمبلی کا پنجاب اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا
کیپشن: لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسمبلی کی سیڑھیوں پر بلائے گئے احتجاج پر پنجاب اسمبلی کا مرکزی گیٹ سیمنٹ کی بوریوں اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کر دیا گیا تھا۔

آج مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے دیواریں پھلانگ کر اسمبلی احاطے میں داخلے کی کوشش کی اور بعض اراکین رکاوٹیں عبور کر کے اسمبلی کے گیٹ تک پہنچ گئے۔

لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔