دبئی ٹیسٹ : آسٹریلوی ٹیم کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز

دبئی ٹیسٹ : آسٹریلوی ٹیم کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز
کیپشن: فوٹو بشکریہ کرک بز

دبئی : دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 136 رنز بنا لیے ۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے روز قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیاجس کے جواب میں  چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 136 رنز بنا لیے ۔سرفراز الیون نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز ڈکلئیر کی تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔

محمد عباس نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے 30 اوور میں پہلے ایرون فنچ کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر شان مارش کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ایرون فنچ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شان مارش اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔مچل مارش بھی محمد عباس کا نشانہ بنے اور وہ بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی جانب لوٹ گئے ۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق اور حارث سہیل نے چوتھے روز کھیل شروع کیا تو امام الحق 23 اور حارث سہیل صفر رنز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 110 تک پہنچا تو امام الحق 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے حارث سہیل 39 رنز بناسکے۔

کھانے کے وقت تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، وقفے کے بعد اسد شفیق 181 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان نے اننگز ڈکلئیر کردی۔بابراعظم 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اس طرح قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے جون ہولاند نے 3، نیتھن لیون اور لیبسچگنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔