آر ٹی ایس سسٹم کیوں بند ہوا؟ الیکشن کمیشن نے تحقیقات کا حکم دیدیا

آر ٹی ایس سسٹم کیوں بند ہوا؟ الیکشن کمیشن نے تحقیقات کا حکم دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں آر ٹی ایس بند کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

عام انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اچانک بند ہوگیا تھا جس کا الیکشن کمیشن نے بھی اعتراف کیا اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا۔گزشتہ دنوں آر ٹی ایس سے متعلق ایک آڈیو کلپ سامنے آیا جس میں ایک شخص آر ٹی ایس بند کرنے کی ہدایات دے رہا ہے۔

 الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس بند کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ دیاہے۔الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو آر ٹی ایس بند کرنے کا کہنے والے کا آڈیو کلپ بھی بھجوا دیا ہے اور ایف آئی اے کو آواز کی میچنگ سمیت فرانزک آڈٹ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔