بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ ، 17 افراد ہلاک ، 30 سے زائد زخمی ہوگئے

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ ، 17 افراد ہلاک ، 30 سے زائد زخمی ہوگئے
کیپشن: image by facebook

نئی دہلی : بھارت میں ٹرین حادثے کے دوران 17 افراد ہلاک ہوگئے ، 30 سے زائد زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیشن سے نئی دہلی جانے والی فراکا ایکسپریس کا انجن 9 بوگیوں سمیت پٹری سے اترگئی ، حادثہ صبح چھ بجے پیش آیا ۔

ہرچندپور ریلوے سٹیشن کے قریب صبح انجن سمیت 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں ، زخمیوں میں دس خواتین بھی شامل ہیں ، 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست کے وزیراعلیٰ اور بھارت کے وزیر ریلوے نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کے لیے امدادی رقوم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2016 میں ریاست اترپردیش میں ایک اور ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث ڈیڑھ سو افراد لقمہ اجل بنے تھے۔