اپنی فارم بحال کرنے کیلئے محمد عامر کا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ

اپنی فارم بحال کرنے کیلئے محمد عامر کا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ
کیپشن: تصویر بشکریہ سکائی سپورٹس

لاہور :قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ردھم کو بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد عامر کافی عرصے سے متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں بھی محمد عامر ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کر پائے تھے۔اب محمد عامر نے اپنے ردھم کی بحالی کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد عامر کل قائداعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے واپڈا کے خلاف میچ کھیلیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے کوچ عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی بولنگ کا جائزہ لیا، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بولنگ کرانا چاہتے ہیں۔