شہباز شریف کے بعد اب حمزہ کی باری ہے ، حشر عبرتناک ہوگا: عبدالعلیم خان

شہباز شریف کے بعد اب حمزہ کی باری ہے ، حشر عبرتناک ہوگا: عبدالعلیم خان
کیپشن: image by facebook

لاہور:حکومت کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بعد اب حمزہ کی باری ہے ، حشر عبرتناک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے پنجاب میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے بعد اب ان کے بیٹے کی باری ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والوں کو اب شرم کرنی چاہئے ، دس برس تک ملک کو لوٹنے والوں کو اب پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

کل تک دوسروں کو بھاشن دینے والوں کو آج احتجاج کیوں یاد آ گیا ؟ ن لیگ ریکارڈ درست کر لے ، کیسز موجودہ حکومت میں نہیں بنے ، کسی کرپٹ کے خلاف ایوان کے باہر احتجاج انوکھا اقدام ہے ، ن لیگ کے کرپشن بچائو مہم کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شریف خاندان خدا کا خوف رکھتے تو آج ملک مقروض نہ ہوتا۔