روپے کی گرتی قیمت پر عمران خان نے قوم کو تسلی رکھنے کی اپیل کر دی

روپے کی گرتی قیمت پر عمران خان نے قوم کو تسلی رکھنے کی اپیل کر دی
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے روپے کی گرتی قیمت پر قوم سے تسلی رکھنے کی اپیل کردی۔

عمران خان نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں بُرے وقت آتے ہیں، اس سے گھبرانا نہیں چاہیے، حوصلہ رکھیں، چھوٹا سا عرصہ ہے، میں اس مشکل وقت سے نکالوں گا، ہمیں قرضہ اس لیے چاہیے کہ قرضے کی قسطیں ادا کرسکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے اوپن مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 9 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 134.50 روپے کا ہوگیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے روپے کی قدر گرنے پر قوم کو سے تسلی رکھنے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک موجودہ مشکل صورتحال سے سرخرو ہو کر نکلے گا اور اچھا وقت آئے گا، جب قوم بدعنوان قیادت کو برداشت کرتی ہے تو اس کی قیمت تو ادا کرنا پڑتی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ڈرنے کی ضرورت نہیں، پاکستان وسائل سے مالا مال اور اللہ کا تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں ملک کا قرضہ 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اور 8 ارب ڈالرز کی درآمدات اور برآمدات کا عدم توازن ہے جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب ڈالرز ہے۔