حکومت ہٹاؤ مشن، پیپلزپارٹی کی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت

حکومت ہٹاؤ مشن، پیپلزپارٹی کی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت


 
 
 اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی گونج ہر طرف سنائی دینے لگی، پیپلزپارٹی نے حمایت کا اعلان کر دیا، مسلم لیگ ن آج شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

حکومت ہٹاؤ مشن، پیپلزپارٹی کی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں، پارٹی عہدیداران مولانا فضل الرحمان کے مارچ کا استقبال کریں گے۔ بلاول نے کہا عمران خان اکثر کہتے ہیں کہ دھرنے کیلئے کنٹینر اور کھانا بھی دیں گے، مولانا اسلام آباد آرہے ہیں، عمران خان بریانی بنوانا شروع کر دیں۔

مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی، شہباز شریف ، نواز شریف سے جیل میں ملاقات میں پارٹی فیصلے پر مشاورت کریں گے۔ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں شہباز شریف نے دھرنے میں شرکت کی مخالفت کی۔ ادھر مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 27 اکتوبر کو ملک بھر میں ریلیاں جبکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔
سینٹر مولانا عبدلغفور حیدری کہتے ہیں ہمارے مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا، جے یو آئی ف نے ڈی چوک میں دھرنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دیدی ہے۔