سری لنکا کے ہاتھوں بدترین وائٹ واش، کرکٹ شائقین نے خوب دل کی بھڑاس نکالی

 سری لنکا کے ہاتھوں بدترین وائٹ واش، کرکٹ شائقین نے خوب دل کی بھڑاس نکالی

  لاہور: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں بدترین وائٹ واش کے بعد کرکٹ شائقین نے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے سوشل میڈیا کا رخ کیا، کسی نے شاہد آفریدی کو یاد کیا تو کسی نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو غلط سلیکشن پر سنایا۔

تین میچز میں 5 چھکے لگانے والی پاکستانی ٹیم کو کسی نے شاہد آفریدی کا طعنہ دیا کہ اتنے تو لالا اکیلا لگا دیتا تھا۔ آج پتا چلا ، مسئلہ قلندرز میں نہیں لاہور میں ہے۔

کسی نے لیگ سپنر شاداب خان کو ہمیشہ کیلئے ڈراپ کرنے کی تجویز دی تو کسی نے ہیڈ کوچ کو ایک دن میں ایک لاکھ روپے لینے کا طعنہ دیا۔ ساتھ لکھا کوئی پوچھے تو بتانا، مصباح لایا تھا۔

ہارر فلم کا ولن دکھا کر کسی نے لکھا ، جب آپکے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ آئے اور آپ سیریز ہار جاؤ۔ کرکٹ فینز نے سپورٹس سپرٹ دکھاتے ہوئے مہمان ٹیم کو ٹرافی کیساتھ مبارکباد بھی پیش کی۔