آزادی مارچ کی حکمت عملی سامنے آگئی

آزادی مارچ کی حکمت عملی سامنے آگئی

 اسلام آباد: مشن حکومت ہٹاؤ! جے یو آئی ف کے قافلے اسلام آباد میں پڑاؤ کیسے ڈالیں گے ؟


آزادی مارچ کی حکمت عملی سامنے آگئی۔ مارچ کے قافلے ہر صوبے سے کم از کم 2 علیحدہ علیحدہ راستوں سے نکلیں گے، خیبر پختونخوا کے قافلے تین اطراف سے اسلام آباد کی جانب گامزن ہوں گے، جے یو آئی نے تقریبا 80 ہزار کے قریب رضا کار وردیاں سلوا لیں۔ با وردی رضاکاروں کی دریائے سندھ میں ریہرسل، راستے بند کیے گئے تو مارچ کے شرکاء کو کشتیوں کے ذریعے اٹک پل پہنچایا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان سکھر سے مارچ میں شریک ہوں گے، مولانا فضل الرحمان 5 سے 6 مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔ پیپلزپارٹی ، جے یو آئی کو سندھ حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرا چکی ہے۔ بلوچستان سے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔