اہم ترین وزیر عثمان بزدار کیخلاف پھٹ پڑے ،اہم خبر

اہم ترین وزیر عثمان بزدار کیخلاف پھٹ پڑے ،اہم خبر

لاہور:اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ایک اور وزیر کے حکومت سے شدید تحفظات سامنے آ گئے ، مسائل حل نہ ہونے پر استعفے کا عندیہ دیدیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات باﺅ محمد رضوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر اپنے تحفظات ظاہر کئے ہیں ۔ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کے تحفظات سامنے آئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر بھی مذکورہ وزیر کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیرحافظ عمار یاسر نے بھی حکومت سے تحفظات پر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا تھا ۔