نواز شریف نے جیل سے دھرنے کے متعلق کیا پیغام دیا ؟

نواز شریف نے جیل سے دھرنے کے متعلق کیا پیغام دیا ؟

لاہور :نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے متعلق کارکنوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا جنہیں پاکستان سے پیار ہے وہ مولانا کے ساتھ ضرور جائے گا ۔

جمعرات کو خاندان سے ملاقات کیلئے فیملی کے تمام لوگ تو موجود تھے لیکن شہباز شریف کمر درد میں تکلیف کے باعث جیل نہ جا سکے ،نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے بتایا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ جسے پاکستان سے پیار ہے وہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ضرور جائے گا ۔

واضح رہے آج شہباز شریف نے دھرنے کی حکمت عملی سے متعلق نواز شریف سے اہم ملاقات کرنی تھی لیکن ملاقات کیلئے جیل نہیں گئے ،کیپٹن صفدر نے واضح کیا کہ اگر شہباز شریف آزادی مارچ میں شامل نہ بھی ہوئے تو وہ لاہور میں مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا ویلکم ضرور کرینگے ۔