برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا

لندن:برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،شاہی جوڑا 14اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق شاہی جوڑا 14اکتوبر کو رات 9بجے اسلام آباد پہنچے گا ،15اکتوبر کو صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقتیں ہوگیں ،16اکتوبر کو شہزاد ولیم اور کیٹ میڈلٹن لاہور کا دورہ کرینگے ۔

لاہور کے دورہ پر شاہی مہمان بادشاہی مسجد اور ایس او ایس ویلج کا دورہ بھی کرینگے ،لاہور میں ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا وزٹ بھی کروایا جائیگا ،17اکتوبر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع چترال کا دورہ کرینگے ،18اکتوبر کو شاہی مہمان اپنا دورہ مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہو جائینگے ۔