وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کیلئے نیا پروگرام شروع

وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کیلئے نیا پروگرام شروع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ پروگرام شروع کر دیا گیا ،وفاقی وزیر مراد سعید نے ملک بھر سے 35 ہزار نوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ۔

ایک بیان میں مراد سعید نے کہاکہ پاکستان پوسٹ سے انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کے حصول کے لئے انٹرنشپ کر سکیں گے،نوجوانوں کو ای کامرس, انشورنس ایجنسیز,پارسل ڈیلیوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔

مراد سعید نے کہاکہ 12 سروسز کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار خود شروع کر سکتے ہیں،انٹرشپ پروگرام کا آغاز بیک وقت ملک بھر کے 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا۔مراد سعید نے کہاکہ نوجوان تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بھی بن سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ پروگرام کا پہلا سیشن 4 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر انٹرنشپ پروگرام کے لئے رجسٹر ہوں۔