کامیاب جوان پروگرام جائزہ اجلاس، نوجوان پاکستان  کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں:وزیراعظم عمران خان

کامیاب جوان پروگرام جائزہ اجلاس، نوجوان پاکستان  کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت کامیاب جوان پروگرام سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں  وزیراعظم عمران خان نے پروگرام کی شفافیت اورطریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کامیاب جوان پروگرام سےمتعلق جائزہ اجلاس  میں معاون خصوصی عثمان ڈار،مشیرخزانہ حفیظ شیخ،گورنراسٹیٹ بینک، مشیرتجارت عبدالرزاق دائؤد،مختلف بینکوں کےصدراورسربراہان نے بھی شرکت کی۔

عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کےتحت قرضوں کی فراہمی پربریفنگ دی۔عثمان ڈار نے بریفنگ میں کہا کہ نوجوانوں کوکاروبارکی فراہمی کیلئے100ارب روپےمختص کیےہیں،اب تک 4 لاکھ 70 ہزاردرخواستیں موصول ہوچکیں،سکیم کےتحت نوجوان بینکوں کودرخواستیں دے رہےہیں جبکہ شفاف طریقےسےقرض کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم نےبینکوں کےسربراہان کی پروگرام میں شمولیت اوردلچسپی کوسراہا  اور معاشی ٹیم کوقرض کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی جبکہ  ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت سٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان پاکستان  کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کواستعمال میں لانےکیلئےبینکوں کاتعاون اہم  ہے،بینکوں کوسبسڈی کی بروقت فراہمی کویقینی بنایا جائے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ  بینکوں کودرپیش مشکلات کاترجیحی بنیادوں پرحل یقینی بنایاجائےگا، نوجوان ملکی معیشت کےفروغ میں بہترین کرداراداکرسکتےہیں تعمیراتی شعبے،صنعتوں کافروغ،آئی ٹی میں معاونت ترجیح  ہے۔