ماڈل علیزے گبول نے بھی کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کردی

ماڈل علیزے گبول نے بھی کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کردی

لاہور:پاکستانی ماڈل علیزے گبول نے بھی وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ  انسٹاگرام  پر جاری کردہ بیان میں ماڈل علیزے گبول نے اپنے فالوورز کو وائرس کا شکار ہونے سے متعلق بتایا۔انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔

2033ad0bc14d6789b69395f1672f74ca


علیزے گبول نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

dcc0d342313ff5aefbc58b3fbf1c3dd1


خیال رہے کہ ان کے علاوہ پاکستان کے مختلف اداکار و گلوکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 2 اداکار اس کے باعث انتقال بھی کرچکے ہیں۔


29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو کورونا کے باعث سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔


علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی, واسع چوہدری اور نوید رضا ھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔


علاوہ ازیں جولائی میں گلوکار، موسیقار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی کورونا کی وبا سے متاثر ہوئے۔