ٹرمپ کورونا پھیلانے کے ذمہ دار ہیں: امریکی سائنسدان

ٹرمپ کورونا پھیلانے کے ذمہ دار ہیں: امریکی سائنسدان


واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کورونا پھیلانے کے ذمہ دار ہیں اور ذاتی طور پر انہوں نے ایسے اقدامات کئے جن کی وجہ سے ان کے قریبی لوگوں میں کورونا وائرس پھیلا۔


اس بات کا انکشاف امریکی سائنسدان انتھونی فائوچی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا کے دنوں میں سپریم کورٹ کے جج کی نامزدگی تقریب منعقد کی جس کی وجہ سے کورونا کو پھیلنے میں مدد ملی۔ وائٹ ہائوس میں ہونے والی یہ تقریب ٹرمپ کی نااہلی ہے اور اسی تقریب میں شرکت کرنے والے 11 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔


ممتاز امریکی سائنسدان نے بتایا کہ اس تقریب میں کورونا کی ایس او پیز کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ لوگوں نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔ لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ جبکہ ماہرین گزشتہ کئی ماہ سے یہ تلقین کر رہے ہیں کہ وہ کسی بھی جگہ پر زیادہ تعداد میں نہ جائیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں ایک چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب رکھی تھی۔ جس میں شرکت کرنے والے 11 افراد کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔