کرپٹ پولیس اہلکاروں کیلئے کیخلاف سی سی پی او کا اقدام

کرپٹ پولیس اہلکاروں کیلئے کیخلاف سی سی پی او کا اقدام

لاہور:بے شمار دولت اور لامحدود اثاثے، بنگلے، کوٹھیاں اور مہنگی گاڑیاں کہاں سے آئیں؟ پولیس میں احتساب کا نظام لانے کی تیاریاں، احتساب صرف چھوٹے افسروں کا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ نے سب انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک تک کے افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے حساس اداروں اورانٹیلی جنس بیورو کو مراسلہ لکھ دیا، سی سی پی او نے سپیشل برانچ، انٹیلی جنس بیورو کو مراسلہ لکھا ہے کہ پولیس افسروں کی ملکیتی اور بے نامی جائیدادوں کی چھان بین بھی ہوگی، احتسابی چھان بین کا آغاز چھوٹے افسران سے کیا جائے۔

ایس پی اوراس سے اوپر کے رینک کے افسروں کی چھان بین نہیں ہوگی، ابتدائی طور پر 30 ایس ڈی پی اوز کے اثاثوں اور جائیداد سے متعلق مراسلہ لکھا گیا ہے، عرصہ دراز سے شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں تعینات 42 انسپکٹر اور ایس ایچ اوز کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔ 16 انسپکٹرز انچارج انویسٹی گیشنز اور67 سب انسپکٹرز انچارج انویسٹی گیشنز بھی شامل ہیں۔