ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف فواد چوہدری میدان میں 

ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف فواد چوہدری میدان میں 

 سیالکوٹ:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلوں سے پاکستان کی ٹیکنالوجی بیٹھ جائے گی۔ 


ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے سماجی رابطوں کی ایپ  ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلوں سے پاکستان کی ٹیکنالوجی بیٹھ جائے گی۔ ٹک ٹک پر پابندی کے فیصلے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ٹیکنالوجی پر پابندی نہ لگائی جائے۔ ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی اردو سافٹ ویئر تیار کررہے ہیں جس  کے ذریعے پولیس اہلکاروں کیلئے مزید آسانی ہو گی۔


فواد چودھری نے کہا کہ کوشش ہے پورے سیالکوٹ ضلع کو خصوصی اقتصادی زون قرار دیا جائے،  مصنوعات کی کوالٹی اور سرٹیفکیشن پر بھی کام کررہے ہیں۔سیالکوٹ صنعت وتجارت کے ساتھ مل کر وزارت سائنس وٹیکنالوجی بہت کام کررہی ہے،  وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے میڈ ان پاکستان کا بہترین پروگرام دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے کورونا پر بڑے اچھے طریقے سے قابو پایا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی تیاری دنیا میں آخری مراحل میں ہے یہ ایک نئی بیماری ہے اس پر دنیا میں ابھی اتنی ریسرچ نہیں ہوئی اس لیے احتیاط کی ضرورت ہے ابھی تک اللہ نے مہربانی کی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نیالیکشن لڑا اور ہار گئے، آئین کے مطابق آپ 5 سال انتظار کریں، مریم نواز اور ان کی تحریک کی کیا اخلاقی حیثیت ہے؟ یہ اس لیے انتظار نہیں کرسکتے کیونکہ یہ جیلوں میں جا رہے ہیں۔ابو بچاؤ  مہم، انتشار پھیلا مہم میں تبدیل ہو گئی ہے، اپوزیشن کا تمام زور اپنے 8 کیسز پر ہے۔