دبئی ایکسپو میں غیرملکی سیاح پاکستانی ثقافت، تہذیب اور مصنوعات کے دیوانے

Dubai Expo, Pakistan pavilion, foreign tourists, Pakistani culture, civilization, products

اسلام آباد: دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین توجہ کا مرکز بن گیا ، ہزاروں غیرملکی سیاح پاکستانی پویلین میں نمائش گاہوں کی سیر کے بعد پاکستانی ثقافت ، تہذیب ، مصنوعات اور کھانوں کے دیوانے ہوگئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا تھا ۔ اس موقع پر صدر مملکت کی اہلیہ اور مشیر تجارت بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

اس سے قبل ، دبئی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ اور حکومت کی جانب سے کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے ۔

دبئی میں صدر عارف علوی کی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر صدر عارف علوی نے دبئی ایکسپو 2020 کے کامیاب افتتاح پر انہیں مبارکباد دی ۔