لوگوں کو اولیا کی تعلیمات کا نہیں پتا، عرس پر آکر چرس پیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں : وزیراعظم 

لوگوں کو اولیا کی تعلیمات کا نہیں پتا، عرس پر آکر چرس پیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں : وزیراعظم 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت سپیشل پروجیکٹ لا رہے ہیں۔ عرسوں پر لاکھوں لوگ آتے ہیں دھمال ڈالتے ہیں چرس پیتے ہیں ، ہلہ گلہ کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ 

اسلام آباد میں عشرہ رحمۃ اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرسوں پر آنے والے لوگوں کو نہیں پتا کہ میاں میر کی تعلیمات کیا ہیں؟ گورونانک بابا فریدؒ کے مرید کیوں تھے۔ 

انہوں نے بتایا کہ سپیشل پروجیکٹ اس لیے لا رہے ہیں تاکہ عوام کو بتائیں کہ اولیائے کرام کی تعلیمات کیا تھیں تاکہ وہ ان تعلیمات پر عمل کریں۔