امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا

امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا

لاہور: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کھوئی ہوئی قدر بحال ہو رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے جو انٹر بینک میں 1 روپے 42 پیسے کمی کے بعد 218 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 431 پر آ گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں