رانا ثناءاللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد، دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

رانا ثناءاللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد، دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: سینئر سول جج غلام اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دوبارہ بطور وفاقی وزیر داخلہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت تفتیشی ٹیم نے درخواست کی کہ ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی مگر وہ چھپ رہا ہے لہٰذا اب اشتہاری ڈکلیئر کیا جائے۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ایک دم اشتہاری کیسے قرار دیں۔ 
سینئر سول جج غلام اکبر نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جاﺅ اور ملزم کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرو۔ 
واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن نے کلر کہار میں مبینہ اراضی فراڈ میں درج کیا تھا جبکہ اینٹی کرپشن ٹیم عدالتی حکم پر آج دوبارہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد جائے گی۔

مصنف کے بارے میں