25 مئی کو پنڈی سے جو امید تھی وہ پوری نہیں ہوئی ، میرے دور میں میڈیا مکمل آزاد تھا : عمران خان 

25 مئی کو پنڈی سے جو امید تھی وہ پوری نہیں ہوئی ، میرے دور میں میڈیا مکمل آزاد تھا : عمران خان 
سورس: File

راولپنڈی : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے ٹائیگرز سے جو امید تھی وہ 25 مئی کو پوری نہیں ہوئی۔ 25 مئی کو  پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نہیں نکلے ۔ 

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ 25 کو اتنے زیادہ لوگ نہیں آئے لیکن اب ہماری تیاری پوری ہے۔ انہیں پتا ہی نہیں کہ ہم نے کیا کرنا ہے۔ رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کو 30 سال سے جانتا ہوں ان کو دیکھتے ہوئے ہم نے لانگ مارچ کی پلاننگ کی ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ جو نیب کا قانون انہوں نے تبدیل کیا ہے اس کے ذریعے سب بری ہونے والے ہیں۔ شریف خاندان کو ریلیف مل گیا اب زرداری بھی بری ہونے والا ہے۔ 

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے دور میں میڈیا آزاد تھا اور میں نے کسی صحافی اور ٹی وی چینل پر پابندی نہیں لگائی میرے دور میں میڈیا مکمل آزاد تھا ۔ 

مصنف کے بارے میں