آڈیو لیکس ، عمران صاحب! تحقیقات کیلئے عدالت جانے کا نہیں آپ کی گرفتاری کا وقت ہوا چاہتا ہے، تیار ہوجائیں: مریم 

آڈیو لیکس ، عمران صاحب! تحقیقات کیلئے عدالت جانے کا نہیں آپ کی گرفتاری کا وقت ہوا چاہتا ہے، تیار ہوجائیں: مریم 
سورس: File

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے حوالے سے عمران خان اعتراف کرچکے ہیں ۔ تحقیقات کے لیے عدالت جانے کا نہیں خان صاحب آپ کی گرفتاری کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ عدالت جانے سے پہلے جے آئی ٹی میں پیش ہوں ۔ جرم کا اعتراف کر چکے ہو عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے ۔ ملک کے خلاف سازش کرنے، ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے، ریاست کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانے، اقتدار کی خاطر ہارس ٹریڈنگ کرنے کا جواب دیں۔ 

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنہ کی پوری پلاننگ بے نقاب ہو چکی ہے ۔ قومی مفاد کے خلاف آپ کی سازش کی پلاننگ اور ہارس ٹریڈنگ بے نقاب ہوچکی ہے ۔فارن فنڈڈ فتنہ کی تمام پلاننگز بے نقاب ہو چکی ہیں اب مزید پلاننگ کی ضرورت نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں