لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا 

لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے ۔ دفعہ 144 قانون کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار  دے دی گئی ۔ 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے آج محفوظ فیصلہ جاری کردیا ۔ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی گئی ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ تحریک انصاف کے دور میں بھی متعدد بار اس دفعہ کا اطلاق ہوتا رہا اور عدالت نے اس وقت بھی انتظامیہ کے کام میں مداخلت نہیں کی تھی اور نہ اب عدالت ایسا کرے گی۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے اعلان سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور دار الحکومت میں نافذ دفعہ 144 ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں