پاکستان آنے کیلئے بے چین ، دورے کو چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں : کپتان نیوزی لینڈ 

پاکستان آنے کیلئے بے چین ، دورے کو چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں : کپتان نیوزی لینڈ 
سورس: File

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں جا کر کرکٹ کھیلنا بہت خاص ہوگا۔دورے کو چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ 

پی سی بی کے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جا کر کرکٹ کھیلنا بہت دلچسپ ہوگا۔ پاکستان میں کرکٹ کی وسیع تاریخ ہے جہاں چند ناقابل یقین میچز کھیلے گئے، ہم یقیناً اس کا مشاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کافی عرصے سے تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ہم پاکستان کے دورے کو چیلنج کے طور پر دیکھتے ہیں، پاکستان کی ٹیم متوازن ہے، پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز ہیں۔

کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ کا دارومدار بابر اعظم پر ہے جو دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں  پاکستان کے لوگ بڑے پُر جوش ہیں کہ ان کے شہروں میں کرکٹ کھیلی جائے، ہمیں اس کا حصہ بننے پر خوشی ہوگی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان میں 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ دورے کے پہلے مرحلے میں 27 دسمبر سے 15 جنوری تک دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 جنوری سے 8 جنوری تک ملتان میں ہوگا۔دورے میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں