اسلام آباد ریڈزون کے عوامی مرکز میں آ گ لگ گئی،دو افراد جان بحق

اسلام آباد ریڈزون کے عوامی مرکز میں آ گ لگ گئی،دو افراد جان بحق

اسلام آباد:اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی مرکز کے گراو¿نڈ فلور پر واقع وفاقی محتسب کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔


آگ لگنے کے بعد علی رضا اور عمر نامی 2 نوجوانوں نے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں انہیں زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں ایمرجنسی راستہ موجود تھا تاہم نوجوانوں نے گھبراہٹ میں چھلانگ لگائی۔

آگ لگنے کے بعد رینجرز، پولیس، سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا جب کہ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے وفاقی محتسب کے دفتر کا ریکارڈ بھی متاثر ہوا ہے جب کہ پارکنگ میں کھڑی دو گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔